چیز بھرے چکن کباب

 

chicken cheese kebab

                                                                           اجزاء

    • مرغی کا گوشت بنا ہڈی کےآدھا کلو گرام
    • کالی مرچایک چائے کا چمچ
    • لال مرچ کُٹی ہوئیایک چائے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • ہلدی پسی ہوئیآدھا چائے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹایک چائے کا چمچ
    • ادرک کا پیسٹایک چائے کا چمچ
    • دھنیاآدھی گٹھی
    • ہری مرچیں کٹی ہوئیدو عدد
    • موزریلا چیز250 گرام ایک پائو
    • تیلہاتھوں کو چکنا کرنے کے لئے
    • انڈے، پھینٹے ہوئےدو عدد
    • نمک اور کالی مرچحسبِ ذائقہ
    • دودھایک کھانے کا چمچ
    • دھنیاایک چائے کا چمچ
    • ڈبل روٹی کا چُوراحسبِ ضرورت
    • تیلتلنے کے لئے حسبِ 

      ترکیب

      • ایک بلینڈر میں چکن کی بغیر ہڈی کی بوٹیاں ڈالیں ساتھ میں کالی مرچ، نمک، کُٹی ہوئی لال مرچ، پسی ہوئی ہلدی، لہسن ادرک کا پیسٹ، دھنیا اور ہری مرچیں شامل کریں اور ان سب کو اچھی طرح بلینڈ کرلیں تاکہ تمام اجزا یکجان ہوجائیں
      • اب موزریلا چیز کی ٹکیا کو کاٹ کر اس میں سے لمبے لمبے قتلے نکال لیں
      • اپنے ہاتھوں کو گھی لگا کر چکنا کرلیں۔ مرغی کے قیمے سے بنا آمیزہ ہتھیلی پر لے کر ذرا سا پھیلا لیں پھر اس کے بیچ میں موزریلا چیز کا ایک قتلا رکھیں اور قیمے کو اس کے گرد اچھی طرح لپیٹ لیں
      • اب ایک پیالے میں دو انڈے ڈالیں اس میں نمک اور کالی مرچ ڈال کر پھینٹ لیں، پھر اس میں دودھ اور دھنیا ڈالیں اور مزید اچھی طرح پھینٹیں
      • اب ایک پیالے میں ڈبل روٹی کا چُورا لیں اس میں نمک اور پسی ہوئی کالی مرچ ملائیں
      • اب چیز بھرے کباب کو انڈوں کے آمیزے میں ڈبو کر نکالیں اور ڈبل روٹی کے چُورے میں اچھی طرح لتھیڑ لیں  اس پر مناسب تہہ چڑھ جائے۔
      • اب ان کبابوں کو فرائنگ پین یا کڑاھی میں اچھی طرح تل لیں، زردی مئال سنہری ہونے پر نکال  ٹشو پیپر پر رکھ دیں تاکہ اضافی تیل جذب ہوجائے۔
      • گرما گرم مزیدار چیز بھرے چکن کباب تیار ہیں، اپنی پسندیدہ چٹنی یا کیچپ کے ساتھ کھائیں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں اپنی قیمتی رائے دیں


Comments