بھارتی شہر ممبئی کے مشرقی ایکسپریس ہائی وے پر ایک بہت بڑا دیو قامت اژدھے نے شہریوں کی دوڑیں لگوا دیں۔
بھارتی شہر ممبئی کے ایکسپرس ہائی وے پر چودہ 14 فٹ لمبے اژدھے کو دیکھ کر شہری خوفزدہ ہوگئے،اس موقع پر وہاں موجود موٹر سائیکل سواروں نے ہائی وے کے قریب ڈیوٹی پر مامور ٹریفک کانسٹیبل کو اژدھے کے بارے میں بتایا۔
ٹریفک کانسٹیبل نے فوری طور پر ہائی وے کی اس لین کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیاجہاں اژدھا موجود تھا۔ اس دوران دیو قامت اژدھا ایک کار کے پچھلے ٹائر کے ساتھ لپٹ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور طویل جدوجہد کے بعد کار سے اژدھے کو آخر کار بحفاظت نکالنے میں کامیاب رہے۔
بعدازاں ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے چودہ 14 فٹ لمبے اژدھے کو جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔
Comments
Post a Comment