لاہور میں پولیس افسر کی تھانے میں خودکشی

 

 لاہور: تھانہ گارڈن ٹاؤن کے پولیس افسر نے خودکشی کرلی۔

لاہور کے تھانہ گارڈن ٹاؤن انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کے اے ایس آئی نے تھانے میں خودکشی کرلی  ہے۔ پولیس کے مطابق اے ایس آئی مجید نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا  ہے۔

پولیس اور فرانزک کی ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرنے میں مصروف ہیں اور لاش   بھی  کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کیا جا رہا ہے۔
متوفی اے ایس آئی مجید کچھ روز سے پریشانی میں مبتلا نظر آرہا تھا اس کی عمر 54 سال تھی اور وہ 3 بیٹیوں سمیت 5 بچوں کا باپ تھا۔ وہ صبح 7 بجے معمول کے مطابق  اج ڈیوٹی پر آیا تھا۔


Comments