مریم نواز نے FBR کا نوٹس چیلنج کر دیا

 
Maryam nawaz news updates

سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے ایف بی آر کے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹس کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی دیا  ہے۔

مریم نواز نے لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی  ہے۔
مریم نواز کی جانب سے اپنی درخواست میں ایف بی آر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

مریم نواز کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر نے   چھ  6 لاکھ   ستاون57 ہزار کے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسز بھجوائے ہیں، قانون کے مطابق سارے ٹیکسز ادا کر رہی ہوں۔

انہوں نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ تمام ٹیکسز ادا کرنے کے باوجود ایف بی آر نے ریکوری کے نوٹس بھجوا دیئے  گےء ہیں۔

درخواست گزار مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے ریکارڈ کا درست جائزہ لیے بغیر درخواست خارج کی  ہے۔

نون لیگی رہنما مریم نواز نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ سنگل بنچ کا فیصلہ اور ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹسز کالعدم قرار دے  دے۔


Comments