پاک فوج کا مذاق اڑانے یا بدنام کرنے کو جرم قرار دئیے جانے کی تجویز۔۔ قومی اسمبلی میں بل پیش
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی کی جانب سے قومی اسمبلی میں فوجداری قانون ترمیمی بل پیش کردیا گیا جس میں فوج کا مذاق اڑانا یا بدنام کرنا جرم قرار دیے جانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
مجموعہ تعزیرات پاکستان 1860ء اور مجوموعہ ضابطہ فوجداری 1898ء میں ترمیم کرنے کا بل منگل کو منعقدہ قومی اسمبلی اجلاس میں رکن اسمبلی امجد علی خان نے پیش کیا ہے۔
ان ترامیم کے ذریعے پاکستان کی مسلح افواج یا کسی بھی رکن کا ارادتاً تمسخر اڑانے والے کو اور بدنام کرنے والے کو سزا دی جاسکے گی۔
امجد نیازی کی جانب سے پیش کئے گئے ترمیمی بل میں تجویز کیا گیا مسلح افواج یا اس کے کسی رکن کا جان بوجھ کر تمسخر اڑانا وقار کو گزند پہنچانا یا بدنام کرنا جرم قرار دیا جائے گا۔
اس حوالے سے تجویز کردہ سزا کے مطابق ایسا کرنے والے کودو 2سال تک قید اورپا نچ 5 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔
ترمیمی بل میں مزید کہا گیا گیا ہے کہ اس ترمیم کا مقصد پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف نفرت انگیز اور تضحیک آمیز رویے کو روکنا ہے بس۔
بل میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک آرمی کے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ اس ترمیمی بل کے بارے بحث ہونا ابھی باقی ہے۔
Comments
Post a Comment