کراچی: گلشن اقبال کے علاقے بلاک تیرہ ڈی ٹو میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جس شہریوں ںے مار مار کر لہو لہان ہی کردیا۔
اطلاعات کے مطابق پکڑے جانے والے ڈاکو نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر گولی چلائی جو خوش قسمتی سے کسی کو نہیں لگی اور جب اس نے دوسرا فائر کیا تو گولی اس پستول میں پھنس گئی جس کے بعد شہریوں نے موقع پاتے ہی اسے دبوچ کر خوب تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
بعدازاں پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور پکڑے جانے والے ڈاکو کو گرفتار کر کے اس کی موٹر سائیکل اور پستول کو بھی قبضے میں لے لیا۔
Comments
Post a Comment