بگوٹا: جنوبی امریکا میں واقع ملک کولمبیا کے سائنس دانوں نے ’الٹرا وائلیٹ لائٹ‘ کی ایک قسم ’فار یو وی سی‘ کی مدد سے کروناوائرس کے پھیلاؤ روکنے کا ایک کامیاب تجربہ کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ’فار یو وی سی‘ کی مصنوعی شعاعیں ہوا میں موجود کروناوائرس کو مکمل ختم کرسکتی ہیں۔
ریسرچ رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں نے تجربے کے دوران مخصوص جگہ پر کرونا وائرس کی نمی کے ذرات کو فار یو وی سی لائٹ کے سامنے سے گزارا گیا جس کے بعد وائرس کو اکھٹا کیا گیا تاکہ نتیجہ معلوم کیا جاسکے۔
تحقیقی مطالعے کی سربراہی کرنے والے ڈاکٹر ڈیوڈ برونر کا کہنا ہے کہ تجربے کی رپورٹ سے واضح ہوا ہےکہ مذکورہ لائٹ نے ہوا میں موجود کرونا کے ذرات کا 99.9 فیصد تک خاتمہ کردیا اور وائرس کا کوئی بھی ذرا زندہ نہیں بچا۔
کرونا صرف 34 منٹ میں مرسکتا ہے امریکی سائنسدان کا دعویٰ
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ روشنی کرونا کے خلاف مؤثر ثابت ہوئی جس کے باعث ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ فار یو وی سی سسٹم کو عوامی مقامات پر نصب کریں گے جو مہلک وائرس کے پھیلاؤ میں مدد کرے گا۔
’کرونا ویکسین‘ سے مریضوں کا علاج کب شروع کیا جائے گا؟
ڈاکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس سسٹم کی پیشگی پیداوار پر بھی کام کررہے ہیں، یہ سرجیکل ماسک اور سماجی فاصلوں کا متبادل نہیں ہوسکتا لیکن ہم اسے کرونا کے خلاف نیا ہتھیار کہہ سکتے ہیں ہیں۔
Comments
Post a Comment