کامیڈین شفاعت علی میں کورونا کی تشخیص


کامیڈین شفاعت علی میں کورونا کی تشخیص


پاکستان کے معروف میزبان و کامیڈین شفاعت علی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں شفاعت علی نے اپنے منفرد اور مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’زندگی میں کچھ مثبتیت کی ضرورت تھی کہ اُسی وقت کورونا نے مجھے کہا کہ ’ہمارے لائق کوئی کام ہے تو بتاؤ،

شفاعت علی نے کہا کہ ’مجھے کورونا کی کچھ علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا ہے

اُنہوں نے کہا کہ’اِس مشکل وقت میں مجھے آپ سب کے پیار اور دعاؤں کی ضرورت ہے

شفاعت علی کے اِس پیغام پر اُن کے ساتھی میزبانوں اور دوستوں کی جانب سے اُن کی جلد صحتیابی کے لیے بڑی تعداد میں دُعائیہ پیغامات جاری کیے جارہے ہیں

Comments