شیخ رشید اور ابرارالحق نے کورونا کو شکست دے دی



وزیر ریلوے شیخ رشید اور گلوکار ابرارالحق نے کورونا کوشکست دے دی ہے اور شیخ رشید اور ابرارالحق کا کورونا وائرس ٹیسٹ نیگٹیو آگیا۔
شیخ رشید کے ترجمان کے مطابق شیخ رشید جلد ہی گھرشفٹ ہو جائیں گےجبکہ شیخ رشید کورونا کے باعث ملٹری ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی نے کرم کیا ہے، عوام کی دعاؤں کی بدولت کرونا سے نجات ملی ، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کا شکریہ کہ وہ میری صحت کیلئے فکرمند رہے، دعاوں میں یاد رکھنے والے تمام احباب کا بہت شکر گزار ہوں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی ۔

ابرارالحق نے اپنے مداحوں کو اپنی صحت سے آگاہ کرتے ہوئے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ الحمد اللّہ میرے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں اور قرنطینہ کے بعد  آفس میں آج میرا پہلا دن ہے۔
گلوکار ابرارالحق نے اپنے مداحوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میں اُن تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری جلد صحتیابی کے لیے دُعا کی ہے۔میری دُعا ہے کہ اللّہ تعالیٰ تمام مریضوں کو جلد صحتیابی عطا کرے اور سب کو سلامت رکھے آمین۔

Comments