سلام آباد: پاکستان نے کورونا کی ٹیسٹنگ کٹ تیار کرلی ہے جس کی ڈریپ سے بھی منظوری لے لی گئی ہے۔
پاکستان نے عالمی وبا کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے ٹیسٹنگ کٹ تیار کرلی ہے جسے پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ڈریپ نے منظور کرلیا ہے۔
وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے قوم کو یہ خوشخبر سنائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیاہے اور ڈریپ نے پاکستان کی پہلی کووڈ 19 ٹیسٹنگ کٹ کی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی وزیر نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اور ٹیکنالوجی نسٹ کو بھی اس کامیابی پر مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ نسٹ اور ہمارے سائنسدانوں کو مبارک ہو، آپ لوگوں نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیاہے۔
وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہاہے کہ اس کامیابی سے کورونا وائرس کے لیے ہونے والے ٹیسٹ کی لاگت میں نمایاں کمی آئی گی جس سے ہم درآمدات سے بھی بچ سکیں گے۔
Comments
Post a Comment