ریاض: دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کے باعث سعودی حکومت نے رواں سال حج منسوخ کرنے پر سنجیدگی سے غور کرنا شروع کردیا ہے۔
گلف نیوز کے مطابق سعودی حکومت کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے کیسز کے باعث رواں سال حج منسوخ کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے غور فرما رہی ہے، سعودی وزارت حج و عمرہ کے سینئیر افسر کے مطابق معاملے کا انتہائی سنجیدگی اور باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے، اس کے علاوہ دیگر معاملات بھی دیکھے جارہے ہیں تاہم ایک ہفتے کے اندر فیصلہ کرلیا جائے گا۔
Comments
Post a Comment