امریکا میں آج رات ابراہم لنکن کا مجسمہ توڑنے کا منصوبہ، صدر ٹرمپ کا بڑا قدم


واشنگٹن: امریکا میں عوامی یادگاروں اور مجسموں کے تحفظ کے لیے صدر ٹرمپ نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ایک ایگزیکٹو حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یادگاروں کے تحفظ کے لیے ایگزیکٹو حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں اور حکم نامے میں عوامی یادگاروں اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ غیر قانونی قرار دی گئی ہے۔

حکم نامے کے مطابق یادگاروں کی حفاظت میں ناکام ریاستوں کی فیڈرل گرانٹ بند کر دی جائے گی اور یادگاروں پر حملہ کرنے والوں کو لمبی جیل ہوگی۔ امریکی صدر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ نیا ایگزیکٹو حکم نامہ مجسموں اور یادگاروں کو محفوظ بنا دیا گا۔

ادھر سفید فام پولیس کی جانب سے سیاہ فام امریکیوں کے خلاف تعصب کے متعدد افسوس ناک واقعات سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں احتجاج بدستور جاری ہے اور مظاہرین نے آج رات سابق امریکی صدر ابراہم لنکن کا مجسمہ توڑنے کا منصوبہ بنا لیا ہے، جس کے بعد مجسمے کی حفاظت کے پیش نظر یادگار لنکن پارک کے باہر سیکورٹی تعینات کر دی گئی ہے۔

مظاہرین امریکی سفید فام فوقیت والی یادگار مٹانے لگے

واضح رہے کہ امریکا کی کئی ریاستوں میں غلاموں سے متعلق مجسمے اور یادگاریں توڑی جا چکی ہیں جن مجسموں اور یادگاروں پر حملے کیے گئے وہ متنازعہ تھے کیوں کہ ان کے ذریعے سیاہ فام شہریوں کو غلام بنانے کی امریکی تاریخ اور سفید فام امریکیوں کی بالادستی کی منظر کشی کی گئی تھی تھی۔

واضح رہے امریکا میں یہ ہنگامےپچیس 25 مئی کو 46 سالہ سیاہ فام غیر مسلح شخص جارج فلائیڈ کی پولیس افسر کے ہاتھوں تکلیف دہ موت کے بعد شروع ہوئے ہیں اور اس وقت پورا امریکا نسلی تعصب کے خلاف ردِ عمل سے

Comments