پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور صوبائی وزیر شہلا رضا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر شہلا رضا نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیاہے، جبکہ ان کا کہنا ہے کہ ابھی باقی گھر والوں کی رپورٹ کاابھی انتظار ہے.
شہلا رضا نے عوام سے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ متعدد ملکی سیاستدان بھی اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ہیں۔
مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف ان کی اہلیہ کے علاوہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب ان کی والدہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بھی کورونا سے متاثرہ افراد میں شامل ہیں اورسب گھروں میں قرنطینہ میں موجود ہیں۔
Comments
Post a Comment