لداخ میں چین سے جھڑپ میں 3 بھارتی فوجی ہلاک

لداخ میں چین سے جھڑپ میں 3 بھارتی فوجی ہلاک

نئی دہلی: چینی فوج کے ساتھ لداخ میں جھڑپ میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئےہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لداخ میں چینی اور بھارتی فوج کے درمیان صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے جس کے بعد ایل اے سی کی گیلوان وادی میں بھارت اور چینی فوج کے درمیان شدید جھڑپوں میں ایک بھارتی افسر سمیت 2 جوان ہلاک ہوگئےہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کشیدہ صورتحال کے بعد بھارت اور چین کے فوجی حکام کے درمیان صورتحال معمول پر لانے کے لیے مذاکرات بھی جاری  و  ساری ہیں۔

Comments