حمد حفیظ کا کروناٹیسٹ معمہ بن گیا




لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے منسلک لیب نے سابق کپتان محمد حفیظ کے پہلے سیمپل کا دوبارہ ٹیسٹ کیا تو وہ بھی پازیٹو آگیا ہے جس کے بعد قومی کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ معمہ بن چکا ۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ محفظ حفیظ کے پہلے سیمپل میں بھی کروناوائرس پایا گیا، لیبارٹری انتظامیہ نے پی سی بی سے رابطہ کرکے دوسری رپورٹ سے بھی آگاہ کردیا ہے محمد حفیظ کا باضابطہ ری ٹیسٹ کل ہوگا۔

لیبارٹری حکام کا کہنا ہے کہ محمدحفیظ کے عمل سے لیبارٹری کی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے دوبارہ ٹیسٹ کیا ہے، کرکٹر کے اقدام سے پاکستان میں ٹیسٹنگ کے عمل پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

کرونا رپورٹ شیئر کرنے پر پی سی بی ناراض اور حفیظ کو معافی مانگنا پڑ گئی

خیال رہے کہ پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ کروائے تھے محمد حفیظ سمیت 7 کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ پازیٹیوبھی آئے تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر نے نجی اسپتال سے دوبارہ کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروایا جس میں اُن کی رپورٹ منفی آئی- محمد حفیظ نے گزشتہ دوپہر ٹیسٹ کی رپورٹ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی تھی۔

محمد حفیظ کے بعد اہلخانہ کی کرونا رپورٹ بھی آگئی ہے 

بعد ازاں محمد حفیظ کی جانب سے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ وسیم خان نے محمد حفیظ سے رابطہ کر کے کہا کہ ’آپ کو رپورٹ پبلک کرنے سے قبل کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرنا چاہیے تھا- آپ کی وجہ سے ٹیسٹنگ نظام پر سوالیہ نشان لگا‘۔

Comments