شمالی کوریا کے مفرور کیا کرتے ہیں؟

شمالی کوریا  کے  مفرور کیا کرتے ہیں؟

                                                  مفرور کیا کرتے ہیں؟
شمالی کوریا کے مفرور افراد عام طور پر شمالی کوریا پر تنقید کرتے ہوئے غباروں سے پمفلیٹ بھیجتے ہیں شمالی کوریا کے لوگ اسے اٹھائیں اس لیے کئی بار ان میں سامان بھی ہوتا ہے۔

شمالی کوریا میں صرف حکومت کے زیر کنٹرول میڈیا کی نشریات ہے اور بہت سے لوگوں کے پاس انٹرنیٹ بھی  موجود نہیں ہے۔

شمالی اور جنوبی کوریا کے مابین تعلقات سنہ 2018 ٹھیک ہونے لگے تھے اس وقت دونوں ممالک کے رہنماؤں نے تین بار ملاقات کی اس طرح کے اعلی سطحی اجلاس ایک دہائی میں اس سے قبل نہیں ہوئے۔

گذشتہ سال ہنوئی میں کم جونگ ان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین ملاقات اور جوہری ہتھیار پر بات کے بعد شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ کئی قسم کے تعلقات  بلکل منقطع کر لیے تھے۔

دونوں کوریائی ممالک تکنیکی طور پر ابھی بھی حالت جنگ میں ہیں۔ کیونکہ 1950-53 کی کورین جنگ کے بعد دونوں ممالک نے امن معاہدے کی جگہ جنگ بندی پرہی   اتفاق کیا تھا۔

Comments