ہری چکن کڑاھی _ green chicken karahi


green chicken karahi recipe
ہری مرچ، دھنئے، پودینے اور کالی مرچ کے تیکھے مزے میں پکی ہری چکن کڑاھی اپنے منفرد ذائقے کی بنا پر ہر خاص و عام میں  بہت مقبول ہے۔ دہی اور ہری چٹنی کی مدد سے بنا اس کا گاڑھا اور مسالے دار مزہ اسے روایتی چکن کڑاھی سے منفرد کردیتا ہے۔ گرم گرم چپاتی اور رائتے کے ساتھ کھائیں تو مزہ  اور  بھی دوبالا ہو جاتا ہے

اجزاء
    • پودینہآدھی گٹھی
    • دھنیاآدھی گٹھی
    • ہری مرچیںتین سے چار عدد
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • لہسن کے جوےتین سے چار عدد
    • لیموں کا رسایک چائے کا چمچ
    • سرکہایک چائے کا چمچ
    • پانیحسبِ ضرورت
    • تیلچار سے پانچ کھانے کے چمچ
    • مرغی کا گوشتآدھا کلو گرام
    • ادرک لہسن کا پیسٹایک کھانے کا چمچ
    • مکھندو کھانے کے چمچ
    • دھنیا پائوڈرایک چائے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہواایک چائے کا چمچ
    • کالی مرچ پسی ہوئیایک چائے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ

      ترکیب

      • سب سے پہلے ایک بلینڈر میں پودینہ، دھنیا، ہری مرچیں، نمک، لہسن کے جوے، لیموں کا رس، سرکہ اور پانی ڈال کر اچھی طرح  سے بلینڈ کریں۔
      • اب ایک کڑاھی میں تیل ڈال کر گرم کریں، اس میں مرغی کا گوشت ڈال کر پکائیں تاکہ گوشت  اچھے  سے گل جائے۔
      • اب مرغی کے گوشت کو نکال کر ایک الگ برتن میں رکھ دیں اور پہلے سے تیار کردہ ہری چٹنی کو کڑاھی میں ڈال کر اچھی طرح  سے مکس کریں۔
      • اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور پکی ہوئی مرغی کو اس میں ڈال کر اچھی طرح بھونیں تاکہ گوشت او ردیگر اجزا   اچھی  طرح  یکجان ہوجائیں۔
      • اب اس میں مکھن ڈالیں ااور اچھی طرح   سےمکس کریں۔
      • اب اس میں دھنیا پائوڈر، پسا ہوا زیرہ اور پسی ہوئی کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح  سے مکس کریں پھر اس میں حسب ذائقہ نمک ملا لیں۔
      • مزیدار ہری چکن کڑاھی تیار ہے۔
    • To see video of this recipe then click here: https://youtu.be/jy70CrFXbUs

Comments