ترکیب
- ہریسہ مسالے کے لیے: ایک گرائنڈر میں زیرہ، ثابت دھنیا، سونف، لال مرچ، لہسن کے جوے، زیتون کا تیل، نمک حسب ضرورت اور لیمو کا رس ڈال کراچھی طرح سےپیس کرپیسٹ بنائیں۔
- اب اس مسالے کو مرغی پراچھی طرح لگا کر 30 منٹ سے پوری رات کے لیے میری نیٹ کرنے کے لیے رکھ چھوڑیں۔
- ایک فرائی پین میں گھی ڈال کر گرم کریں اورپھر میری نیٹ کی ہوئی مرغی کو فرائی کرلیں۔
- اب چمچ کی مدد سے یخنی کو مرغی پر ڈالیں
- 5 سے 8 منٹ کے لیے مرغی کو ہلکی آنچ پرڈھانک کر پکائیں
- مزے دار ہریسہ چکن تیار ہے۔ ہری چٹنی کے ساتھ پیش کیجیے۔
To see a full recipe in the video
Comments
Post a Comment