ترکی دنیا کی 10 بڑی معیشتوں میں شامل ہونے کے قریب پہنچ گیا، صدر طیب اردگان ان کا مزید کہنا تھا کہ



انقرہ: صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی دنیا کی 10  دس بڑی معیشتوں میں شامل ہونے کے انتہائی قریب پہنچ گیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق صدر طیب اردگان نے فارس بیراج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خوشخبری سنائی ہے کہ ترکی جلد دنیا کی 10 بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائے گا ہم اپنے اس ہدف کے انتہائی قریب پہنچ گئے ۔ اس انتہائی مشکل ہدف کے تعاقب میں مجھے اپنی عوام کی بھرپور حمایت حاصل رہی  ہے۔

ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت آئی تو ملک میں صرف 276 بیراج فعال تھے اور آج میں 585 ویں بیراج کا افتتاح کررہا ہوں ہم نے شہروں کو بیراجوں، ہائیڈرو الیکٹرک پاور اسٹیشن، پینے کے صاف پانی کی تنصیبات، اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس نظامِ آب پاشی سے قوم کی خوشحالی کی سطح کو بتدریج بلند کیا ہے
صدر طیب اردگان کا کہنا تھا کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں کورونا وبا کے باوجود شرح نمو 4.5 فیصد تک رہی جب کہ سینٹرل بینک کے زر مبادلہ ذخائر کو دوبارہ سے 93 ارب ڈالر سے بڑھایا گیاہے اسی طرح دوسری سہ ماہی میں بھی ہم اسی تیز رفتاری سے ہدف کی جانب بڑھ رہے ہیں  الحمد  للہ۔

Comments