بھارتی فوجیوں کی چینی فوج کے ہاتھوں پٹائی کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

اس سے پہلے کے وادی گلوان میں ہونے والی بھارتی فوج کی ہزیمت کا پہلا زخم بھرتا بھارتی فوج کی ٹھکائی کی نئی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چین کے فوجی بھارتی فوجیوں کی درگت بنا رہے ہیں جبکہ بھارتی سورمافوجی واپس جاؤ کی رٹ لگائے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب جھوٹے بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو گلوان کی نہیں بلکہ ممکنہ طور پر تبتی علاقے پینگونگ لیک کی ہے اور پٹنے والے اہلکار انڈو تبت سرحدی پولیس اور بھارتی فوجی ہیں
پیر کو بھارتی اور چینی فوج کے مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ ہوا تو پینگونگ سے چینی فوج کی واپس کا معاملہ بھی اٹھایا گیا ہے۔
اس معاملے پربھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا "چین نے ہماری زمین لے لی  ہےاور بھارت واپسی کےلیے مذاکرات کررہاہے، چین کہتا ہے یہ بھارت کی زمین نہیں اور مودی سرعام چینی دعوے کی تائید کررہے ہیں، انہوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ نریندر مودی بھارتی فوج کے بجائے چین کی حمایت کیوں کر رہےہیں”۔
یاد رہے کہ نریندر مودی نے بھارتی اے پی سی میں کہا تھا کہ نہ چین ہمارے علاقے میں گھسا نہ کسی زمین پر قبضہ ہوا۔ جس کے بعد ان کو اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا رہا اور ان کو نریندر مودی کے بجائے سرینڈر مودی کہا جانے لگا۔
x

Comments