مسلم لیگ ن کےرہنما دوست محمد فیضی کورونا کے باعث انتقال کرگئے

مسلم لیگ ن کےرہنما دوست محمد فیضی کورونا کے باعث انتقال کرگئے

کراچی : مسلم لیگ  نون ن کے رہنما اور سندھ سے تعلق رکھنے والے سابق ر کن صوبائی اسمبلی دوست محمد فیضی کورونا کے باعث انتقال کرگئےہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اورسندھ سے تعلق رکھنے والے سابق ر کن صوبائی اسمبلی دوست محمد فیضی کورونا وائرس میں مبتلا تھے اورکلفٹن کراچی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج بھی  تھے ۔ وہ سندھ کے نگران وزیر بھی رہ چکے تھے۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن  کے ہی رکن پنجاب اسمبلی  شوکت منظور چیمہ کورونا وائرس کے  باعث انتقال کر گئے تھے ۔جبکہ پی ٹی آئی کے منیر اورکزئی بھی کورونا کے باعث انتقال کر  چکے ہیں 

Comments