شیخ رشید اور شاہد خاقان عباسی
وزیر ریلوے شیخ رشید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور وہ آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔ شیخ رشید کو بظاہر کورونا کی کوئی علامات نہیں لیکن وہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق دو ہفتے قرنطینہ میں رہیں گے۔
ادھر مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گےٴ۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پارٹی کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس کی ضد میں اٴگےٴ۔ انہوں نے کورونا کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا، شاہد خاقان عباسی نےقرنطینہ کرلیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے شاہد خاقان کے کورونا میں مبتلا ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ شاہد خاقان عباسی پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی ایک ایماندار، اہل اور قوم کا درد رکھنے والے قابل اور وفا شعار انسان ہیں، کورونا سے متاثرین کی بڑھتی تعداد نے خوفناک شکل اختیار کر لی ہے، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ شاہد خاقان عباسی سمیت تمام متاثرہ افراد کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعدادایک 1 لاکھ 3 ہزار 671 ہوگئی ہے جب کہ 2 ہزار 67 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں
Comments
Post a Comment