نیوزی لینڈ میں کورونا ختم۔


nuzi land
nuzi land



ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی حکومت نے ملک کو کورونا وائرس سے پاک  و  صاف قرار دیتے ہوئے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیاہے  ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ میں کورونا کی وبا ختم ہوگئی  ہے، تمام مریض صحت یاب ہوگئےاور وہاں   سترہ  17 روز سے کوئی نیا کیس سامنے بھی  نہیں آیا اور اس وقت ایک بھی شخص کورونا سے متاثر نہیں۔

وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک کو کورونا فری قرار دیتے ہوئے وائرس کےباعث لگائی گئیں پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیاہے  لیکن  سخت سرحدی کنٹرول بدستور نافذ رہے گا۔
نیوزی لینڈ میں 1504 افراد کورونا سے متاثر ہوئےتھے جن میں سےباہیس 22 افراد ہلاک ہوئے اور آج اس وبا کا شکار آخری مریض بھی صحت یاب ہوچکا  ہےا۔ حکومت نے سماجی دوری اور اجتماعات پر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان  بھی کردیا ہے لیکن وائرس کی روک تھام کے لیے سرحد بدستور بند رہے گی۔
جیسنڈا آرڈرن نے بتایا کہ جب انہوں نے طبی حکام سے سنا کہ ملک میں اس وقت ایک بھی فعال کیس نہیں  رہا تو وہ خوشی سے جھوم اٹھیں۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کورونا سے پہنچنے والے نقصان کی تلافی اور معاشی بحال کاپختہ  ارادہ  کیا۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ہم نے کورونا کو ختم کردیا ہےتاہم  یہ کام ابھی مکمل نہیں ہوا بلکہ یہ ایک سنگ میل ہے۔

Comments