دس برس سےآرڈر نہ کرنے کے باوجود پیزا کی بھرمار سے پریشان شخص

دس برس سےآرڈر نہ کرنے کے باوجود پیزا کی بھرمار سے پریشان شخص


برسلز: ایک 65 سالہ شخص کو گزشتہ دس برس سے ایک دلچسپ صورتحال کا سامنا ہے کہ کسی کو آرڈر نہ کرنے کے باوجود انہیں ہر روز ایک پیزا بھیجا جارہا ہے جبکہ بسا اوقات دن میں کئی مرتبہ انہیں ایک سے زائد مرتبہ پیزا موصول ہوتا ہے
فلینڈرز کے ریائشی 65 سالہ شخص کے بقول وہ ’بے چینی کے شکار‘ ہیں کہ انہیں مسلسل کوئی نامعلوم شخص پیزا بھجوارا ہے جو ان کے گھر پر موصول ہوتا ہے

جین وان لینڈگم نے بتایا کہ ان کا گھر صوبے آنٹ ورپ کے علاقے ٹرن ہاؤٹ میں واقع ہے ’ نو برس قبل سب سے پہلے ایک شخص نے مجھے بہت سے پیزا تھمادیئے اور کہا کہ یہ آپ کے لیے ہیں لیکن میں نے ان کا آرڈر نہیں دیا تھا۔ پہلے میں یہ سمجھا کہ شاید کوئی غلطی ہوگئی ہے اور اب انہیں، کباب، اوراقسام کے کھانے بھی موصول ہورہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دن میں کسی بھی وقت انہیں پیزا موصول ہوتا ہے یہ پیزا اطراف کی ہر دکان سے انہیں بھیجے جارہے ہیں اور کبھی تو رات کے دو دو بجے بھی پیزا گھر پہنچتا ہے۔ اس عمل سے خود ان کی نیند حرام ہوکر رہ گئی ہے انہیں ایک دن میں دس مرتبہ بھی پیزا ملا ہے۔

جین وان نے بتایا کہ وہ کبھی کبھی صرف دو کمپنیوں کے فروزن) پیزا کھاتے ہیں اور ان کمپنیوں کو کبھی نہیں کہا کہ وہ یہ آرڈر ان کے گھر تک پہنچائے۔ انہوں نے ایک انکشاف یہ بھی کیا کہ ان کی ایک دوست دوسرے علاقے میں رہ رہی ہیں اور انہیں بھی گزشتہ 9 برس مفت میں کسی مہربان کی جانب سے پیزا وصول کررہی ہیں بسا اوقات ان دونوں کو ایک ہی روز پیزا ملتا ہے۔ شاید بھیجنے والا ان دونوں کو جانتا ہے۔

جین وان نے بتایا کہ وہ ہر دکان نہیں جاسکتے اوروہ اس کھیل سے تنگ آچکے ہیں۔ انہوں نے بار بار پولیس کو اس کے متعلق بتایا ہے لیکن پولیس حیرت انگیز طور پر اب تک یہ جاننے سے قاصر ہے۔

Comments