اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ تمام ایئرلائنز کو پاکستان آنے کی اجازت دی ہے، 270 پروازیں 40 سے 45ہزار پاکستانیوں کو واپس لائیں گی جبکہ بیرون ملک جانیوالے مسافروں میں کورونا کی علامات پائی گئیں ہیں اسے طیارے میں سوار نہیں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے ہمارےپاس لوگوں کو ٹریک اینڈٹریس کرنے کاپورا نظام ہے- تمام ایئرلائنزکو مسافروں کی سہولت کے مطابق اجازت دے دی ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ 270 پروازیں 26سے30جون تک واپس وطن آئیں گیا اور اس دوران 40 سے45ہزار لوگوں کو پاکستان لایا جائے گا - تمام ایئرلائنز کو پاکستان آنے کی اجازت دی ہے ، 2 سے ڈھائی ہفتے میں خلیجی ممالک سے تمام مسافر وطن پہنچ جائیں گے۔
ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان میں مقیم افراد پروازوں کے ذریعے بیرون ممالک جاسکیں گے، باہر جانیوالے مسافروں کی بھی ایس اوپیزکےتحت چیکنگ ہوگی اور جس میں کورونا کی علامات پائی گئیں اسے طیارے میں سوار نہیں کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ شکایت ہے دس 10سے15دن میں یہاں سےجانیوالےمسافربڑی تعدادمیں پازیٹوآئے، یہ شکایت درست نہیں کہ جویہاں سےگیاوہ پازیٹو ہو،چندکیسزمیں ایساہوا ہے کہ یہاں سے جانیوالے مسافر پہلے کوروناٹیسٹ کرائیں، اگربیرون ملک جاکرکوروناپازیٹوآئےتویہ ڈپلومیٹک ایشوبنےگا۔
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ 3 سے3ہفتےمیں مزدورطبقےکوواپس لانےمیں کامیاب ہوں گے اور بیرون ممالک سے آنیوالے مسافروں کو14دن کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
Comments
Post a Comment