ایاز صادق کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا


مسلم لیگ نون(ن) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا  جس پر شہباز شریف نے تشویش کا اظہار کیا ہے،‎ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےبھی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔

مسلم لیگ نون(ن) کی رہنما عظمٰی بخاری کے مطابق ایاز صادق نے کورونا ٹیسٹ مثبت آجانے کے بعد خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔

ایاز صادق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرشہباز شریف نے تشویش کا اظہار کیا ہےاور انہوں نے کہا کہ ایاز صادق پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایازصادق پارٹی کے بااعتماد، نظریاتی اور وفادار ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں  اور اللہ تعالی ایاز صادق سمیت کورونا سے متاثرہ تمام افراد کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

Comments