ٹرمپ، کم ملاقات کے دو سال: شمالی کوریا کا امریکہ کے ساتھ تعلقات قائم رکھنے کی ضرورت پر سوال


trump

آج کوریا کے رہنما کم جونگ اُن اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلی سربراہی ملاقات کو دو سال مکمل ہوگئے ہیں اور اس موقع پر شمالی کوریا نے سوال کیا ہے کہ آخر اسے امریکہ کا ’ہاتھ تھامے رکھنے‘ کی کیا ضرورت ہےبھلا۔

یہ بیان بنیادی طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کی تردید ہے جنھوں نے پیانگ یانگ کے ساتھ اپنے تعلقات کو اپنی صدارت کی اہم کامیابیوں میں سے قراردے دیا ہے۔

سنہ 2018 میں سنگاپور میں دونوں ممالک کے درمیان بات چیت سے قبل امریکہ اور شمالی کوریا کے باہمی تعلقات میں زبردست بہتری آگی تھی۔

مگر اس کے بعد سے زیادہ پیش رفت  ہی نہیں ہوئی ہے۔

Comments