chicken changezi recipe in urdu _ چکن چنگیزی _ चिकन चिंगज़ी




چکن چنگیزی


مغل بادشاہوں کے شاہی مطبخ سے نکل کر برصغیر کے طول و عرض میں پھیلنے والا مزیدار اور شاندار پکوان جسے مرغی کے گوشت سے تیار کیا جاتا ہےاور مرغی کے گوشت اور دودھ میں پکا گاڑھا کریمی، مسالے دار، نرم و ملائم زور ہضم اور مزے دار چنگیزی چکن کئی روایات میں چنگیز خان کے مطبخ سے بھی جوڑا جاتا ہے  اور  ہلکی چپاتی یا نان کے ساتھ پیش کرنے کے لئے بہترین ہے تاہم اسے چاولوں کے ساتھ بھی کھایا جاتا ہے

جزاء

    • مرغی کا گوشت، بنا ہڈی کےآدھا کلو گرام
    • لال مرچ پسی ہوئیایک چائے کا چمچ
    • دھنیا پائوڈرایک چائے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • لیموں کا رسایک کھانے کا چمچ
    • ادرک کا پیسٹایک کھانے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹایک کھانے کا چمچ
    • دہیایک کپ
    • کریمایک کپ
    • کیچپایک کھانے کا چمچ
    • گھیایک کپ
    • پیاز باریک کٹی ہوئیایک عدد
    • دھنیا پائوڈرایک چائے کا چمچ
    • کاجوچھ سے سات عدد
    • قصوری میتھی، (خشک میتھی)ایک چائے کا چمچ
    • ہرا دھنیاآدھی گٹھی

ترکیب

  • ایک بڑے پیالے میں مرغی کا بنا ہڈی کا گوشت لیں، اس میں پسی ہوئی لال مرچ، پسا ہوا دھنیا، نمک، لیموں کا رس، ادرک لہسن کا پیسٹ، دہی، کریم اور کیچپ ڈال  دیں۔
  • اب ان تمام اجزا کو اچھی طرح ملائیں تاکہ یکجان ہوجائیں  پھر اس کے بعد اسے 20 منٹ تک کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔
  • اب ایک فرائنگ پین میں گھی ڈال کر گرم کریں اور پیاز ڈال کر اچھی طرح  سے بھون لیں۔
  • اب اس میں میری نیٹ کیا ہوا چکن ڈالیں اور اچھی طرح  سے ملائیں۔
  • اب اس میں دھنیا پائوڈر ڈالیں، پکائیں اور 5 سے 8 منٹ تک کے لئے دم دے ڈالیں۔
  • اب اس میں کاجو اور قصوری میتھی ڈالیں  اور تھوڑا سا ہرا دھنیا چھڑکیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اسے ہرے دھنئے سے سجا لیں
  • مزے دار چکن چنگیزی تیار ہے۔ اچھے سے کھائیں اور مزے اُڑائیں
  • for full recipe in video form then click here
 

 

Comments