فلپائن میں انسانی سائز کی چمگادڑ کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر خوف پھیلا دیا

chamkadarh


 فلپائن میں ایک صارف نے انسانی سائز جتنے چمگادڑ کی تصویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی ہے جس نے دنیا بھر میں خوف پھیلا دیا اور غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس چمگادڑ کا سائز اس قدر بڑا ہے کہ یہ کسی 6سے 7سالہ انسانی بچے کے جسم کے برابر ہو گی۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ چمگادڑ ایک گھر کے بالکونی کی چھت سے چمٹی ہوئی  ہے اور نیچے کھڑے موٹرسائیکل تک پہنچ رہی  ہے۔ اس ٹوئٹر صارف کا نام الیکس ہے جس نے یہ تصویر پوسٹ کی ہے۔ الیکس اپنی پوسٹ میں تصویر کے ساتھ لکھتا ہے کہ ”آپ کو یاد ہو گا،میں نے بتایا تھا کہ فلپائن میں انسان جتنی بڑی بڑی چمگادڑیں ہوتی ہیں۔ میں ان  ہی چمگادڑوں کے بارے میں بات کر رہا تھا۔

Comments