پشاور: خیبرپختونخوا میں جوڑا میاں بیوی ایک ہی ضلع مردان میں ڈی پی او اور اسسٹنٹ کمشنر تعینات ہوگئے۔
ایکسپریس کے مطابق خیبر پختون خوا کے ضلع مردان میں خوش قسمتی سے میاں اور بیوی ایک ہی ضلع میں افسران تعینات ہوٴے۔ کے پی پولیس کے آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ ڈی پی او (ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر) مردان تعینات ہوگئے جبکہ ان کی اہلیہ اسسٹنٹ کمشنر مردان گل بانو بھی گزشتہ 8 ماہ سے زائد عرصے سے مردان میں خدمات سر انجام دے رہی تھی۔
ایک ہی ضلع میں میاں بیوی کی تعیناتی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے، ضلع مردان میں دونوں اعلی افسران کی تعیناتی کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹویٹر اور فیس بک پر خوب سراہا جا رہاہے۔
ڈاکٹر زاہد اللہ اس سےپھلےاے آئی جی اسٹیبلشمنٹ خیبرپختونخوا، سابق ڈی پی او نوشہرہ اور سابق ڈی پی او ہری پور بھی رہ چکے ہیں۔
Comments
Post a Comment