”مجھے بھی کورونا ہو گیا“ معروف ٹی وی شو کے میزبان اور اداکار نے انکشاف کیا ہے


wasay chauhdary
wasay chauhdary

پاکستان کے معروف اداکار و میزبان واسع چوہدری بھی  کورونا وائرس کا شکار ہو گئے  جس کے بعد انہوں نےخود  کو قرنطینہ  کر لیا ہے۔
فصیلات کے مطابق واسع چوہدری نے ٹوئٹر پوسٹ کے ذریعے بتایاہے کہ ان کا کورونا  ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نےخود  کو  قرنطینہ  کرلیا ہے۔واسع چوہدری نے کہا کہ انہوں نے اپنے اہل خانہ کا بھی کورونا ٹیسٹ کروایا ہے اور اللہ کے شکر سے سب کے نتائج منفی آگَے ۔ ان کاکہنا تھا کہ جس  سے میں رابطے میں رہا ان کو میں نے پہلے ہی بتادیا ہے تاکہ وہ بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروالیں یا ضرورت ہو تو خود کو آئسولیٹ کر لیں

Comments