رخصتی کے تنازعی پر ماں اور بیٹی کو قتل کر دیا گیا، پریشان کن خبرآ گئی

 

bride murder


سرگودھا  خوشاب کے علاقہ حویلی چراغ میں رخصتی سے انکار پر فائرنگ کرکے ماں اور بیٹی کو قتل کردیا گیا۔

جیو نیوزکے مطابق مبینہ طورپر   باہیس22 سالہ ملزم تحسین کا ایم فل کی طالبہ مدیحہ گل کے ساتھ نکاح ہوا تھا۔مدیحہ گل اس رشتہ پر تیار نہ تھی اور طلاق حاصل کرنا چاہتی تھی لیکن ملزم اسے رخصت کرواکر زبردستی اپنے ساتھ لے جانا چاہتا تھا۔ملزم تحسین نے اس بات پر لڑکی کے گھر میں گھس کر مدیحہ اور اس کی والدہ کوقتل کردیااور  وہاں  سے فرار ہوگیا۔

دہرے قتل کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اور ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں  لیکن  ملزم  کا  تا  حال  کچھ  پتا  نہیں۔


Comments