پشاور : احتساب عدالت نے سابق ڈی ایف او اور جے یو آئی کے رہنما موسیٰ خان کو 6 چھ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا،موسیٰ خان کو نیب نے گزشتہ روز متنی سے گرفتارکیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو پشاور نے سابق ڈی ایف او اور جے یو آئی رہنما موسیٰ خان کو گرفتار کرلیا، موسیٰ خان کوگزشتہ روزمتنی میں گرفتارکیا گیا۔
سابق ڈی ایف اوموسی ٰ خان کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، عدالت نموسیٰ خان کو چھ 6 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا، سابق ڈی ایف او موسیٰ خان پرآمدن سےزائداثاثےبنانےکاالزام ہے۔
موسیٰ خان جے یو آئی ف کی مرکزی کونسل کے رکن اورتحصیل پہاڑ پور کے امیر ہے۔
یاد رہے قومی احتساب بیورو نیب خیبرپختونخواہ نےآ مدن سے زائد اثاثہ کیس میں جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو آئندہ ہفتے یکم اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب نے مولانا فضل الرحمان کی طلبی کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔
خیال رہے یاد رہے کہ چند روز قبل نیب کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے واضح کیا تھا کہ احتساب کا عمل تمام سیاسی جماعتوں، گروپ اور افراد کے لیے ہے کیونکہ ہم احتساب کی پالیسی پر عمل کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ ’ہماری دوستی ریاست پاکستان کے ساتھ ہے ۔ اور ادارہ کرپشن کر کے لوٹے ہوئے پیسے کی واپسی کے لیے اقدامات کررہا ہے‘
Comments
Post a Comment