کوئٹہ: سابق ایم پی اے مجید خان اچکزئی ٹریفک اہلکار کے قتل کیس میں بری

 
murder case of a traffic officer

کوئٹہ کی ماڈل کورٹ کے جج دوست محمد خان مندوخیل نے ٹریفک اہلکار کے قتل کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہونے والے ملزم سابق ایم پی اے مجید خان اچکزئی کو عدم ثبوتوں کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم سنا دیا  ہے۔

خیال رہے کہ 2017 میں ٹریفک سارجنٹ عطاءاللہ خان کوئٹہ کی جی پی او چوک میں اپنے فرائض سرانجام دے رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے گاڑی نے اسے کچل ڈالا، گاڑی کی ٹکر سے ٹریفک سارجنٹ عطاءاللہ خان شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ دوران علاج  ہی دم توڑ گیا۔

مذکورہ حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے پر معلوم ہوا کہ جس گاڑی نے ٹریفک سارجنٹ عطاءاللہ خان کو ٹکر ماری ہے وہ پشتونخوامیپ کے رکن بلوچستان اسمبلی مجید  خان اچکزئی کی ہے، جس پر ان کے خلاف قتل کیس کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔
لیکن  اب  ان  کے  خلاف  عدم  ثبوت  کی  بنا  پر  انہیں  با  عزت  بری  کر  دیا  گیا  ہے۔  


Comments