میمنی دال ماش

daal mash urdu recipe

 اجزاء

    • پانیایک لیٹر
    • ماش  دالایک کلو گرام
    •  coking oil تیلپانچ سے چھ کھانے کے چمچ
    • ثابت لال مرچسات سے آٹھ عدد
    • لونگایک چوتھائی چائے کا چمچ
    • کالی مرچایک چوتھائی چائے کا چمچ
    • دار چینیایک عدد
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • پانیحسبِ ضرورت
    • ہری مرچیںچار سے پانچ عدد

ترکیب

  • سب سے پہلے ایک بڑے برتن میں پانی ڈالیں  اور اس میں ماش  دال ڈال کر ابلنے کے لئے رکھ دیں۔ ابلنے کے دوران برتن کے اوپر آنے والے جھاگ کو   تھوڑی  دیر  بعد  ہٹاتے جائیں۔
  • اب ایک برتن میں تیل گرم کریں اس میں ثابت لال مرچ، لونگ، کالی مرچ، دار چینی اور اُبلی ہوئی ماش کی دال ڈال کر اچھی طرح  سے ملائیں۔
  • تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اس میں نمک ڈالیں اور 2 منٹ تک اچھی طرح  سے مکس کریں۔
  • اب اس میں تھوڑا سا پانی ڈالیں اور اچھی طرح   سےملائیں۔
  • اب اس میں ہری مرچیں ڈالیں اور مکس کرلیں، پھر اسے   دس  بارہ10 سے 12 منٹ تک دم دے دیں۔
  • اب اسے بھنی ہوئی پیاز سے سجالیں۔
  • مزیدار  سی   میمنی دال ماش تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔


 

Comments