دہی پھلکیاں,dahi bhally

 
dahi bhally

اجزاء

    • مونگ کی دال کا آٹادو کپ
    • ماش کی دال کا آٹاایک کپ
    • میٹھا سوڈاآدھا چائے کا چمچ
    •           تیلحسب ضرورت تلنے کے لئے
    • نیم گرم پانیحسب ضرورت
    • دہیدو کپ
    • چینیایک کپ
    • نمکحسب ذائقہ

ترکیب

  • ایک پیالے میں مونگ کی دال اور ماش کی دال کا آٹا ڈالیں، اس میں نمک اور اجوائن ملائیں اور پانی ملا کر اچھی طرح مکس کرلیں اور گاڑھا آمیزہ بنالیں۔
  • اب اس میں تھوڑا سا میٹھا سودا ملا لیں
  • اب ایک کڑاھی میں تیل گرم کریں اور تھوڑا تھوڑا آمیزہ اس میں ڈالیں تاکہ چھوٹی چھوٹی پھلکیاں بن جائیں۔
  • اب ایک بڑے پیالے میں نیم گرم پانی لیں اور پھلکیاں اس میں ڈال کر دس منٹ کے لئے چھوڑ دیں
  • اب پھلکیوں کو پانی سے نکال کر ہاتھوں سے اچھی طرح دبا کر نچوڑ لیں تاکہ اضافی پانی  اچھی  طرح نچڑ جائے۔
  • اب ایک پیالے میں دہی، چینی، نمک اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • اب دہی چینی کے اس آمیزے کو پھلکیوں کے اوپر اچھی طرح ڈال دیں۔
  • مزے دار دہی بڑے تیار ہیں پاپڑی اور ہرے دھنئے کی پتیوں سے سجا کر پیش کریں

Comments