بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا، ہیکر کا انوکھا مطالبہ

 
narinder modi

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا جس کے بعد ہیکر نے انوکھا مطالبہ کر دیا، ہیکر کی جانب پہلے بھارتی وزیراعظم کے کوویڈ19 کیلئے قائم کردہ "قومی راحت فنڈ” اکاؤنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بٹ کوائن کی ڈیمانڈ کی گئی،جس کیلئے اس نے اپنا بٹ کوائن کا اکاؤنٹ بھی دیا۔

نریندرمودی کے ٹویٹر ہینڈل پر تقریبا نصف درجن ٹویٹ کئے گئے۔ سارے ٹویٹ میں پیسے عطیہ کرنے کی مانگ کی گئی تھی۔

ٹوئٹر کے ترجمان نے مودی کے اکاؤنٹ ہیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہم اس سرگرمی سے آگاہ ہیں اور اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ ہم اس صورت حال کی تیزی سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں ہیکرز نے امریکہ کے سابق صدر براک اوبامہ، مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک سمیت درجنوں ہائی پروفائل شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک کر لیے تھے۔ہیکرز نے اکاؤنٹس ہیک کرنے کے بعد بٹ کوائن اکاؤنٹ میں رقم کی ڈیمانڈ کی تھی ۔ اسکے علاوہ ایمیزون کے مالک جیف بیزوس اور ایپل کے اکاؤنٹس بھی ہیک ہوئے تھے۔


Comments