14 ہزار پاؤنڈ مالیت کا مگرمچھ کی کھال سے بنا بیگ آسٹریلیا میں ضبط

 


اسٹریلیا میں ایک خاتون کو مگرمچھ کی کھال سے بنا ہینڈ بیگ برآمد کرنا اس وقت مہنگا پڑا جب اجازت نامہ نہ ہونے کی وجہ سے اسے حکام نے ضبط کر لیا اور اب اسےجلد تلف کر دیا جائے گا۔


اس بیگ کی کل مالیت   چھبیس  26 ہزار آسٹریلوی ڈالر یعنی 14 ہزار پاؤنڈ بتائی جاتی ہے اور اسے فرانس کے سینٹ لارینٹ نامی سٹور سے منگوایا گیا تھا جس کے بعد آسٹریلوی بارڈر فورس نے پرتھ میں اسے ضبط کر لیا۔


مگرمچھ کی کھال سے بنی مصنوعات آسٹریلیا میں درآمد کرنے کی اجازت ضرور ہے لیکن خریداروں کو اس کے لیے ایک 70    ستر آسٹریلوی ڈالر کا اجازت نامہ لینا بھی ضروری ہے۔

Comments