امریکا میں شادی کی تقریب ہلاکت خیز بن گئی

 
marriage ceremony in america

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا کے ایک دیہات میں شادی کی تقریب میں کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئیں جس کے باعث محض دس دن بعد  ایک  سو  ستر 170 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور   سات7 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وبائی امراض سے متعلق امریکی ادارے سی ڈی سی کی ٹیم نے ملی نوکیٹ کے دیہات کا دورہ کیا تو ہول ناک انکشافات ہوئے۔  چار  ہزار 4 ہزار آبادی والے اس دیہات میں 172  ایک  سو  بہتر افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اورسات  7 افراد ہلاک ہوئے۔

اسی طرح دیہات کی قریبی جیل میں  اسی 80 قیدیوں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اس جیل کے ایک محافظ نے اسی شادی کی تقریب میں شرکت کی تھی اور وہ خود بھی کورونا کا شکار ہوگیا تھا۔
اسی طرح ایک نرسنگ ہوم کے ملازمین میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جہاں ایک ایسی نرس کام کرتی ہیں جو شادی کی اس تقریب میں بھی شریک تھیں۔ سی ڈی سی نے مختصر آبادی والے دیہات کے  ایک  سو  ستر 170 افراد میں کورونا کی تصدیق اور 7  ستر افراد کی ہلاکت کی وجہ شادی کی تقریب کو قرار دیا۔


Comments