سعودی ایئرلائن نے مسافروں کیلئے نئے قوائد وضوابط جاری کردیے

 

یاض: سعودی ایئرلائن نے مملکت واپس آنے والے مسافروں کے لیے نئے قوائد وضوابط(ایس او پیز) جاری کردیے  گہے، ایس او پیز کے تحت مسافروں کو 7 دن تک ہوم آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی ایئرلائن کے قوائد وضوابط کے تحت ملک واپس آنے والے مسافروں کو ایئرلائن کے علاوہ محکمہ صحت کے ایس او پیزSOPs اور حلف نامے پر بھی مکمل طور پر عمل کرنا ہوگا۔

حلف نامے میں سات نکات درج ہیں جن میں مسافر کا نام، رہائش کا پتہ، اقامہ نمبر، جس ملک سے آرہا ہے، فلائٹ نمبر اور تاریخ آمد شامل ہیں، مسافر کو ان تمام نکات کو پر کرنا ہوگا، سعودی عرب کے ہوائی اڈے پر آتے ہی مذکورہ فارم وزارت صحت کے متعلقہ کاونٹر پر جمع کرانا بھی لازم ہے۔

سعودی عرب پہنچنے کے بعد مسافر کو 7 دن تک آئسولیشن میں رہنا ہوگا اوہ شخص جو شعبہ صحت سے تعلق رکھتا ہے وہ تین دن قرنطینہ کرے گا، آئسولیشن کے بعد کرونا رپورٹ متعلقہ ادارے میں جمع کرانا بھی ضروری ہے۔

سعودی عرب واپسی کے منتظر اقامہ ہولڈر مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

قوائد وضوابط کے تحت تمام مسافر وزارت صحت کی ایپ ’ تطمن‘ اور ’توکلنا ‘ پر خود کو رجسٹرکرائیں گے اور ملک پہنچنے کےآٹھ 8 گھنٹے کے اندر اندر ایپ پر اپنی رہائش کا پتہ بتانا ہوگا۔

خیال رہے کہ حکام نے غیرملکیوں کے لیے اب تک سعودی عرب واپسی کی کوئی تاریخِ حتمی مقرر نہیں کی ۔


Comments