فیاض الحسن چوہان کاشہبازشریف سے مستعفی ہونےکامطالبہ

 

Fayyaz-ul-Hassan Chauhan demands resignation of Kashabaz Sharif

لاہوروزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے شہبازشریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔
فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کے بیان پر کہاہے کہ شہبازشریف کومربوط موقف کے ذریعے قوم کی نمائندگی کرنی چاہئے تھی،دروغ گوئی،بے سروپابیان سے قائدحزب اختلاف نے قوم کو  بہت  مایوس کیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہاکہ لاہورسیالکوٹ موٹروے پرویزالہٰی کے دورمیں شروع ہوئی،شہبازشریف فرانزک لیبارٹری کابھونڈادعویٰ بھی کرچکے،فرانزک سائنس لیبارٹری کی داغ بیل بھی پرویزالہٰی نے ڈالی  تھی۔

انہوں نے کہاکہ شہبازشریف اپنے بیان کی وجہCCPO سے سی سی پی اولاہورکی پوزیشن پرکھڑے ہیں،شہبازشریف نے متاثرہ خاندان اورپوری قوم کادل دکھایا،شہبازشریف استعفیٰ دیں اورقوم سے معافی  بھی مانگیں۔


Comments