پنجاب حکومت کے 50 سے زائد ترجمانوں کی فوج کی چھٹی لیکن دراصل وجہ کیا بنی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

More than 50 Punjab government spokespersons

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب میں  پچاس 50 سے زائد حکومتی ترجمانوں کی چھٹی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔جیو نیوز کے مطابق موٹروے کیس میں بھی بعض ترجمانوں نے اہم معلومات ٹوئٹ کیں۔ پارٹی قیادت اورایوانِ وزیراعلیٰ نے ترجمانوں کے بیانات پرناراضی کا اظہار کیا۔

چینل ذرائع نے بتایا   ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری سے میڈیا کمیٹی تحلیل کردی گئی جب کہ میڈیا کمیٹی کے بعض ارکان کی پالیسی سے ہٹ کرگفتگو کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی اور ترجمانوں کی تعداد   پچپن55 ارکان سے تجاوز کرچکی تھی۔


 

Comments