سونے کی دیگوں کیلئے شہری کے گھر میں کھدائی کروانے والا جعلی پیر گرفتار

 
gold stock

لاہور۔ ڈولفن فورس نے سونے کی دیگوں کا جھانسا دے کر لاکھوں بٹورنے والے نوسر باز پیر کو گرفتار کرلیاگیا۔

ایکسرپیس نیوز کے مطابق پیر نے رائیونڈ میں شہری عمران کے گھر چھپے خزانے کی نشاندہی کی  اور اسے بتایا کہ  اس کے گھر میں زیر زمین سونے کی دیگیں موجود ہیں  پھراہلخانہ نے پیرکے کہنے  پر گھر میں کھدائی شروع کر دی لیکن  خزانہ نہ ملنے پر جعلی پیر نے  جواہرات کی دیگوں کے لیے دو بکروں کی ڈیمانڈ کر دی۔

شہری کا کہنا ہے نوسر بازابتک گھریلو چپقلش و لڑائی جھگڑوں کے خاتمے و خوشحالی کے عوض 4چار  لاکھ بٹور چکا ہے۔ اس بار شک پڑنے پر اس کے اہل خانہ نے شک پڑنے پر اہلخانہ نے 15پندرہ  پر کال کی جس پر  ڈولفن ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
نوسر باز و جعلی پیر رمضان کو تھانہ رائیونڈ کے حوالے کر دیا۔ ملزم مختلف علاقوں میں سادہ لوح  اور و معصوم شہریوں کو پیر بن کر فراڈ میں ملوث رہا ہے۔


Comments