منی لانڈرنگ کیس :شہبازشریف کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد, گرفتار کرلیا گیا

 
shehbaz shareef

لاہور  لاہورہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کی عبوری ضمانت کی درخواست کو مستردکردیاجس کے بعد صدر ن لیگ شہباز شریف نے خود اپنی گرفتاری پیش کر دی ہے ۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ اورآمدن سے زائداثاثوں کے کیس میں شہبازشریف کی عبوری درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی،جسٹس سرداراحمدنعیم  اورجسٹس فاروق حیدرپرمشتمل بنچ نے سماعت کی،شہبازشریف کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

شہبازشریف خودروسٹرم پر آگئے، عدالت نے کہا ابھی آپ کے   کے  وکلا دلائل دے رہے ہیں ، کوئی بات رہ جائے گی تو پھرآپ اپنا موقف پیش کریں ۔

وکیل شہبازشریف نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ریکارڈ پر ہے کہ نیب نے افسانوی کہانی بنائی، پتہ نہیں یہ کیس کیوں بنایاگیا،ریفرنس دائر ہو چکا ہے  ہے اورتحقیقات بھی مکمل ہوچکی ہیں  اوراب گرفتاری کی کیا وجوہات ہیں ؟۔

وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ اگرشہبازشریف کو گرفتار کرلیا جاتا ہے اور  چھہ6 ماہ جیل میں رکھیں تو کیا فائدہ ہوگا؟،جس نے ایک ہزار ارب روپے بچائے ہوں وہ چند ارب کا رسک کیوں لے گا۔

جسٹس فاروق نے استفسار کیا کیا ریفرنس کی نقول تقسیم ہو گئیں؟وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ کاپیاں تقسیم ہو گئیں لیکن فرد جرم ابھی عائد نہیں ہوئی  ہے ، حکومت بلدیاتی الیکشن سے پہلے چاہتی ہے ”سونیاں ہوجان گلیاں وچ مرزا یار پھرے“۔


Comments