دو روز گزر جانے کے باوجود تاحال لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، فوٹو : فائل
لندن: برطانیہ میں شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے گھر کے سامنے تالاب سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے محل کے باہر تالاب سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی اور دو دن گزرنے جانے کے باجود لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
’’راؤنڈ‘‘ نامی تالاب کے نزدیکی کاٹیج میں شہزادی یوگینی اپنے شوہر کے ہمراہ رہائش پذیر ہیں اور تالاب سے خاتون کی لاش ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس نے لاش کو شناخت کے لیے سرد خانے میں منتقل کردیا ہے۔
میٹ پولیس کے ترجمان ڈیلی میل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون کی لاش کی شناخت کا عمل جاری و ساری ہے، شناخت کے بعد ہی تحقیقات میں کسی یشرفت کا امکان ہے تاحال لاش کے لواحقین سامنے نہیں آئے۔
Comments
Post a Comment