سابق وزیراعظم نوازشریف اشتہاری قرار، زرداری ، یوسف رضاگیلانی پر فردجرم عائد

 
Tausha khanah reference

توشہ خانہ ریفرنس : سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دے دیا گیا  ہے  ، سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد
احتساب عدالت اسلام آباد میں آج توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی  ہے۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے کی

اس موقع پر آصف علی زرداری ،یوسف رضا گیلانی، عبدالغنی مجید عدالت میں موجود تھے جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف عدالت میں موجود   بھی  نہیں تھے۔

سماعت کے دوران سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی پر فردجرم عائد کردی گئی جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو اشتہاری قراردیدیا گیا  ہے۔
سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

وکیل صفائی فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس اختیار ہوتا ہیں کہ سمری کی منظوری دے۔نیب نے اختیارات کاغیر قانونی استعمال کرکے غلط ریفرنس بنایا  ہے

جج اصغر علی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پہلے نواز شریف کا   کیس  کیس الگ کریں گے پھر دیگر پر فردجرم عائد کریں گے۔

دوران سماعت سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی عدالت میں روسٹرم پر آ گئے اور کہا کہ میں نے کبھی رولز کے خلاف کوئی کام نہیں کیا  ہے، قانون کے مطابق جو سمری آئی اسے منظور کیا  ہے، اگر سمری غلط ہوتی تو وہ موو ہی نہ ہوتی


Comments