آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور میں تنازع کی وجہ کیا بنی؟ اندرونی کہانی

 
CCPO

سابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر اور سی سی پی او لاہور کے درمیان تنازع کی بڑی وجہ سامنے آگئی  ہے۔۔ذرائع کے مطابق ccpoسی سی پی او کی لینڈ مافیا کیخلاف کارروائیاں بنیں۔۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب قبضہ مافیا کیخلاف ہلکا ہاتھ رکھنے کے خواہاں تھے جبکہ  جبکہ   سی سی پی او لاہور سختی کرنا چاہتے تھے۔

تفصیلات کے  عین مطابق سابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی رخصتی  کے کے بعد یہ بات سامنے   آئی ہے کہ ان سے تنازع کی بڑی وجہ سی سی پی او لاہور کی لینڈ مافیا کیخلاف کارروائیاں تھیں۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی پی او لینڈ مافیا کیخلاف کارروائیوں پر آئی جی کی رائے کو درگزر کرتے تھے، جبکہ آئی جی پنجاب قبضہ مافیا کیخلاف "ہتھ ہولا”رکھنے  کا کا کہتے تھے۔

ذرائع کے مطابق مشاورت کے بغیر سی سی پی او لاہور کی تعیناتی پر انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس شعیب دستگیر صوبائی حکومت سے ناراض ہوئے  تھے تھے اور احتجاجا تین روز سے دفتر نہیں گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی شعیب دستگیر کی مرضی کے خلاف عمر شیخ کو سی سی پی او لاہور تعینات کیا گیا تھا، جس کے سبب انہوں نے تین دن  دن سے دفتر کا رخ نہیں کیا تھا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی اولاہور عمرشیخ کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب نے ابھی تک 2 حکم دیئے جن پر عملدرآمد کیا گیا، پولیس افسران کے اجلاس میں کہی بات  بات کو غلط طریقے سے آئی جی صاحب کو پہنچایا گیا۔

سی سی پی او عمر شیخ کا کہنا تھا   ۔کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر شعیب سے غیرمشروط معافی مانگنے کو تیار ہوں، آئی جی میرے کمانڈر ہیں، ان کاحکم ماننا میری ڈیوٹی ہے، آئی جی پنجاب کی کوئی حکم عدولی نہیں کی۔

تحريک انصاف کی  دو 2 سالہ حکومت ميں پانچواں آئی جی پنجاب تبديل ہوا ہے۔سبکدوش ہونے والےشعيب دستگير 9 ماہ آئی جی پنجاب رہے۔انھیں 28 نومبر 2019 کوتعينات کیا گیا تھا۔ ان سے قبل عارف نواز  سات7 ماہ، امجد سليمی 6 ماہ عہدے پررہے۔
حمد طاہر ايک ماہ 4 دن پنجاب پوليس کے سربراہ رہےجبکہ کليم امام موجودہ حکومت ميں سب سے پہلے تبديل کئے گئے۔سيد کليم امام  تین 3 ماہ تک آئی جی پنجاب رہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر ایماندار اور اچھے آفیسر ہیں، سی سی پی او لاہور بھی  بھی دبنگ اور کام کرنے والے افسر ہیں، انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ آئی جی پنجاب قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی میں رکاوٹ تھے۔


Comments