کسان نے اپنے کھیت میں یہ گلوکوز کی بوتلیں کیوں لٹکائی ہوئی ہیں؟ حقیقت جان کر کسانوں کی زندگی بدل جائے

 
news updates, news in urdu

نئی دہلی  مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک کسان نے اپنے کھیت میں گلوکوز کی بوتلیں لٹکا رکھیں ہیں، جن کی تصویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو  ہی  ہے۔ کسان کے اس کام کے پیچھے ایسا مقصد کارفرما ہے کہ اگر باقی کسان بھی اس پر عمل کرنا شروع کر دیں تو ان کی زندگی بدل جائے۔ انڈیا ٹائمز کے  عین مطابق اس رامیشن باریا نامی  ایک کسان کا تعلق مدھیاپردیش کے ضلع جھابوا سے ہے۔ اس کے پاس تھوڑی سی زمین تھی اور   پانی کی کمی ہونے کی وجہ سے وہاں فصل کاشت نہیں ہو سکتی تھی۔

رامیش فصل بو دیتا اور اس کی پیداوار بارش سے مشروط ہوتی  تھی۔ 2009ءمیں رامیش نے نیشنل ایگریکلچرل انوویشن پراجیکٹ کے سائنسدانوں سے رابطہ کیا اور ان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اس نے اپنے کھیت میں سبزیاں کاشت کرنی شروع کر دیں اور سبزی کے ہر پودے کو گلوکوز کی ایک  ایک بوتل کے ذریعے پانی دینا شروع کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق رامیش پیندے کی طرف سے کٹی ہوئی ان بوتلوں میں بالٹی کے ذریعے پانی بھر دیتا ہے اور وہ قطرہ قطرہ  کر  کے پودے تک پہنچتا رہتا ہے۔ یوں رامیش کو سبزیوں کی بھرپور پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ رامیش کا کہنا ہے کہ میں نے  بیس 20روپے فی کلوگرام کے حساب سے گلوکوز کی ناکارہ بوتلیں خریدیں اور سبزی کاشت کی۔ میری صرف 0.1ہیکٹر زمین ہے اور پہلے ہی سال مجھے اس سے 15  پندرہ  ہزار 200روپے منافع حاصل ہوا۔ اس سے پہلے میں نے شاید ہی کبھی اس زمین سے کوئی آمدن حاصل کی ہو  گی۔ نیشنل ایگریکلچرل انوویشن پراجیکٹ کے سائنسدانوں نے میری زندگی ہی بدل دی ہے


Comments