موٹر وے کیس ، ملزم عابد کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے پولیس نے دو مزید افراد کو چھاپے کے دوران پکڑ لیا

 


اہورپولیس نے موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور گزشتہ روز اس کی ا س دوسری بیوی بشریٰ بی بی کو بھی حراست میں لے لیاہے تاہم اب خبر موصول ہوءی  ہے کہ عابد کے بہنوئی کو بھی گرفتار کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے  عین مطابق پولیس عابد اور شفقت سے رابطے میں رہنے والے والوں کے گھروں پر چھاپے ماررہی ہے ، ملزم عابد کی گرفتاری کیلئے پولیس نے فورٹ عباس میں بھی چھاپے مارے ہیں۔  پولیس نے مرکزی ملزم کے بہنوئی عارف اور اس کے بھائی صابر کو بھی حراست میں لے لیاہے ۔ جن سے تفتیش جاری ہے ۔ اہل علاقہ کا کہناہے کہ عابد کا بہنوئی عارف اور اس کا بیٹا بھی اچھی شہرت کے مالک نہیں ہیں ۔

عابد پر کچھی والا ، فورٹ عباس اور فقیر والی کے تھانوں میں   بارہ12 مقدمات درج ہیں ، عابد کے بہنوئی کو فورٹ عباس کے نواحی گاﺅں سے گرفتار کیا گیاہے ۔

یاد رہے کہ عابد کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بیان دیتے ہوئے بتایا کہ میری عابد کے ساتھ دوسری شادی تھی ، عابد کئی روز تک گھر نہیں آتا تھا اور جب میں پوچھتی تھی تو وہ مجھ پر تشدد   بھی  کرتا تھا ۔ بشریٰ نے  یہ  بھی بتایا کہ واقعہ کے بعد عابد گھرآیا تھا اور وہ کا فی پریشان بھی دکھائی دے رہا تھا۔عابد نے واقعہ کے بارے میں مجھے کچھ بھی نہیں بتایا تاہم جب واقعہ کے بعد عابد کی شناخت ہو گئی تووہ فرار ہو گیا ۔عابد کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کہناتھا کہ میں بھی بچی کو گھر چھوڑ کر اپنے والدین کے گھر  پر آ گئی تھی ۔

Comments