- مرغی کا گوشتایک کلو گرام
- نمکحسب ذائقہ
- ادرک کا پیسٹایک کھانے کا چمچ
- لہسن کا پیسٹایک کھانے کا چمچ
- سرکہایک کھانے کا چمچ
- پانیحسب ضرورت
- پیاز کٹی ہوئیدو سے تین عدد
- دہیایک کپ
- بھنی ہوئی پیازایک کپ
- بادام کی گریاں پسی ہوئی100 گرام
- گھیایک کپ
- ادرک لہسن کا پیسٹایک کھانے کا چمچ
- کھڑا مسالاایک چائے کا چمچ
- ثابت دھنیاایک چائے کا چمچ
- زیرہایک چائے کا چمچ
- دیگی لال مرچ پسی ہوئیایک کھانے کا چمچ
- زیرہ پسا ہواایک کھانے کا چمچ
- ہلدی پسی ہوئیایک چائے کا چمچ
- لال مرچ پسی ہوئیایک کھانے کا چمچ
- کیوڑاایک چائے کا چمچ
- تلی ہوئی پیازایک کپ
- بادام کی گریاں چھلی ہوئیایک کپ
- ادرک کی ہوائیاںحسبِ ذوق سجاوٹ کے لئے
ترکیب
- میرنیٹ marinate کرنے کے لئے چکن کی بوٹیوں کو ایک بڑے برتن میں ڈالیں، اس کے ساتھ نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ، سرکہ اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور آدھے گھنٹے کے لئے ایک سائیڈ پر رکھ دیں تاکہ تمام آمیزہ چکن میں اچھی طرح سے جذب ہوجائے۔
- اب ایک کڑاھی میں تیل گرم کریں اور اس میں کٹے ہوئے پیاز ڈال کر اچھی طرح سے بھون کر برائون کرلیں۔
- اب ایک بلینڈر میں دہی ڈالیں اس کے ساتھ تلی ہوئی پیاز میں سے آدھی پیاز شامل کریں ساتھ میں پسے ہوئے بادام ڈال کر اچھی طرح سےبلینڈ کرلیں۔ اور بعد میں استعمال کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔
- اب ایک کڑاھی میں گھی کو اچھی طرھ گرم کریں، اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر بھونیں ساتھ میں کھڑا مسالا ڈالیں اور اچھی طرح سے بھون لیں۔
- اب اس میں ثابت دھنیا اور زیرہ ڈال کر مزید بھونیں۔
- اب اس میں پیاز اور دہی کا پہلے سے بنا ہوا پیسٹ شامل کریں اور 3 سے 4 منٹ تک اچھی طرح سےپکائیں۔
- اب اس میں نمک، لال دیگی مرچ، پسا ہوا زیرہ، ہلدی، پسی ہوئی لال مرچ اور کیوڑا ڈال کر مزید دو منٹ تک اچھی طرح سے پکائیں۔
- اب اس میں میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈالیں اچھی طرح بھونیں اور ڈھکنا دے کر5 سے دس10 منٹ تک دم دے دیں۔
- جب چکن اچھی طرح گل جائے تو اس میں بھنی ہوئی پیاز اور بادام کی چھلی ہوئی گریاں ڈال کر اچھی طرح سے مکس کریں۔
- جب سالن اچھی طرح سے پک جائے اور اُبلنے لگے تو اس پر ادرک کی ہوائیاں چھڑکیں اور آنچ کم کر کے مزید 5 سے 7 منٹ تک پکنے دیں تاکہ سالن گھی چھوڑ دے۔
- خوش رنگ، خوش ذائقہ اور مزے سے بھرا مہکتا ہوا بادامی قورمہ تیار ہے۔
Comments
Post a Comment